جمعه,  03 مئی 2024ء
علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظور ، کب تک ؟دیکھیں تفصیلات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)علی امین گنڈاپور انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے۔ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہورِ الحسن نے کہا کہ ولی امین گنڈا پور ایف آئی آر میں نامزد ہیں مگر ان کا کردار کوئی نہیں۔علی امین گنڈاپور موقع پر موجود ہی نہیں تھے ۔علی امین گنڈاپور کے خلاف پچاس ایف آئی آر درج ہوئیں ۔اور انہیں عدالت تک پہنچنے بھی نہیں دیا جاتا رہا ۔

جس پر عدالت نے کہا کہ پچاس ہزار روپے کی شورٹی جمع کروا دیں ۔ علی امین گنڈا پور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی در خواست منظورکر لی گئی ۔ عدالت نےعلی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت 17 اپریل تک منظور کر لی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News