جمعه,  03 مئی 2024ء
آ ج موسم ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں خبر میں

آج 22مارچ بروز جمعہ المبارک ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

پنجاب

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال،گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News