اتوار,  24 مئی 2026ء
کسان اتحادکاآج یوم سیاہ منانےکااعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کسان اتحادنےآج یوم سیاہ منانےکااعلان کردیا۔ چیئرمین کسان اتحادخالدباٹھ کاکہناہےکہ نماز جمعہ کے بعد کسان بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے ۔ آج ٹرینیں نہیں روکیں گے ۔آج صرف ٹرینیں روکنے کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

مزید پڑھیں: گندم خریداری بحران : باردانہ کسانوں کے بجائے مڈل مین کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

خالدباٹھ کامزیدکہناہےکہ جب ٹرینیں روکیں گے تو ٹرین کے مسافروں کو گندم کی روٹیاں دیں گے۔ کسان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ احتجاج میں شریک ہوں گے۔ ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔

مزید خبریں