هفته,  27 جولائی 2024ء
باجوڑ ، نامعلوم افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ، ڈاکٹر، پولیس اہلکار زخمی

باجوڑ(روشن پاکستان نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیو مہم پر مامور ڈاکٹر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، فائرنگ نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ باد سیاہ میں کی گئی،ریسکیو حکام نے بتایا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے، مزید بتایا کہ زخمیوں میں پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں،ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News