هفته,  04 مئی 2024ء
صورتحال تشویشناک،مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں بڑا اضافہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز )مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں گزشتہ شام 4 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا جب کہ اس سے قبل 17 مارچ کو گھگھر پھاٹک پر واٹر بورڈ کی لائن میں بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھی، 8 سالہ سونیا پانی کی مین لائن پر برتن دھونے گئی تھی۔
گزشتہ سال 3 ستمبر 2023 کو بلدیہ مواچھ گوٹھ میں 4 سال کی بچی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی اور 14 اگست کو ملیر میمن گوٹھ میں ڈھائی سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ 6 مئی 2023 کو 10 سال کا ابہیان گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گرکرلاپتا ہوگیا تھا، اس واقعے کا مقدمہ 10 ماہ بعد درج کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News