کراچی(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی منگنی کی خبریں میڈیا میں سر گرم ہیں، پارٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد صدر آصف زرداری بات پکی کرنے کے لیے آسٹریا کا دورہ کر رہے ہیں، جب کہ بلاول بھٹو خود بھی آسٹریا میں موجود ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی بات پکی ہونے پر خاندان باضابطہ اعلان کرے گا، اور ان کی منگنی میں خاندان کے تمام افراد شریک ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آصف زرداری کے ساتھ نجی دورے پر ذاتی عملہ اور فوٹوگرافر بھی موجود ہے، جب کہ ایوان صدر نے کہا ہے کہ صدر زرداری ایک نجی دورے پر آسٹریا گئے ہیں۔
آزادکشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے نتائج، ایک حلقے میں ن لیگ اور دوسرے میں پی پی کامیاب
ترجمان بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ بلاول کی منگنی اور شادی کی خبریں غلط ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی تردیدی بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی شادی نہیں ہوئی اور نہ نکاح ہوا ہے۔











