پیر,  31  اگست 2026ء
متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

ابوظبی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا۔

متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026 کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر پاکستانی روپے اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 38 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

یو اے ای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.80 درہم یعنی تقریباً 287 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم یعنی  تقریباً 279 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ایران میں پیٹرول کا بحران، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

اس کے علاوہ ای پلس 91 پیٹرول 3.61 درہم یعنی تقریباً 273 پاکستانی روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4.30 درہم  یعنی تقریباً 325 پاکستانی روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

مزید خبریں