هفته,  27 جولائی 2024ء
سابق صوبائی وزیر پی ٹی آئی خیال کاسترو گرفتار

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گرفتار کر لیا گیا۔
خیال کاسترو کو فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے خیال کاسترو کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

اس حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب نے دیکھا۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے اندرونی انتخاب پر اعتراض ہے لیکن امیدواروں کے اغواء پر نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس گھٹیا حرکت سے نظام اور ننگا ہوا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News