بدھ,  05  اگست 2026ء
عالمی چپ مارکیٹ میں مہنگائی، پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی سیمی کنڈکٹر اور اسمارٹ فون چپ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی لاگت کے باعث پاکستان میں بھی موبائل فون کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

صنعتی ذرائع کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے استعمال ہونے والے جدید ڈیٹا سینٹرز کی بڑھتی ہوئی طلب، میموری چپس، ویفر مینوفیکچرنگ، پیکجنگ اور دیگر اہم الیکٹرانک پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے اسمارٹ فون چپس کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

اس اضافے کے اثرات دنیا بھر کی موبائل صنعت پر مرتب ہو رہے ہیں۔

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحادکا 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق دنیا کی بڑی موبائل چپ ساز کمپنی Qualcomm نے اپنے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ مختلف چپس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں