اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کیا ہے جن کی ذاتی موبائل سم کسی اور کے استعمال میں ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کی طرف سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ اپنی موبائل سم کسی اور کو دینا ایک قابلِ سزا جرم ہے، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے۔
ایران جنگ سے قبل عراق میں ایک اور خفیہ اسرائیلی فوجی اڈے کے قیام کا انکشاف
بیان میں کہا گیا کہ آپ کے شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں اس کیلیے یہ ویب سایٹ cnic.sims.pk وزٹ کریں یا پھر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوراً بلاک کروائیں، نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں، جبکہ مزید معلومات کیلیے اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔











