اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) : وزیراعظم اور وزرا کی جانب سے کھلے عام بات چیت کی پیشکش کے بعد کیا حکومت اور اپوزیشن میں پس پردہ مذاکرات جاری ہیں؟
گزشتہ ماہ وزیراعظم اور پھر وفاقی وزرا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دی، تو کیا اس پر حکومت اور اپوزیشن جماعت میں مذاکرات جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی والے خفیہ طور پر حکومی وزرا سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
حکومت تو کھلے عام بات چیت کی بات کر رہی ہے۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم نے اعلانیہ مذاکرات کی دعوت دی، پھر ان کے مشیر رانا ثنا اللہ پی ٹی آئی والوں سے ملے، لیکن پی ٹی آئی کے اندر اپنے اتنے زیادہ مسائل ہیں کہ جو بھی حکومت سے خفیہ میٹنگز ہوتی ہیں، اس میں اپوزیشن رہنما اپنی انفرادی بات زیادہ کرتے ہیں۔
کاکروچ جنتا پارٹی کا حکومت سےکامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنےکا اعلان
رپورٹ کے مطابق ایک اور با اثر وزیر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی پی ٹی آئی کے ایم این ایز کے پاس جا کر ملاقات کی اور ان سے کہا کہ آئیں مل کر بات کرتے ہیں لیکن پھر اس کے بعد اس پیشکش کا کیا ہوا؟ کسی کو نہیں پتہ۔
اطلاعات کے مطابق ان ہی وفاقی وزیر سے کے پی وزیراعلیٰ خفیہ طور پر ملے اور ان سے کچھ کیسز سے متعلق بات کی، جس کے نتیجے میں ڈیل یہ ہوئی کہ پہلے جو اڈیالہ پر تھوڑے بہت کارکن آتے تھے، انہیں وہاں آنے سے منع کر دیا گیا اور اس کے بعد فیملی کے لوگ بھی آنا بند ہو گئے۔
اسی طرح پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بھی ملاقاتوں میں اپنی بات ہی کی۔ لیکن ان کا جو منشور ہے عمران خان کو رہا کرانے کا اس پر یکسوئی سے کام نہیں ہو رہا جب کہ اپوزیشن جس کا کام عوامی مسائل پر آواز اٹھانا ہے، تو پی ٹی آئی نے حال ہی میں گندم اور پٹرول بحران پر کوئی ایک بیان بھی نہیں دیا۔











