کویت سٹی (روشن پاکستان نیوز) کویت نے پاکستان سے دفاعی تعاون معاہدے کی منظوری دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اہم شعبوں میں باہمی تعاون کا ڈھانچہ طے پا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت عسکری تربیت اور باہمی تعاون کا لائحہ عمل طے ہو گا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کے نفاذ کیلئے پاک کویت مشترکہ کمیٹی کام کرے گی، کویت اور پاکستان کے نامزد نمائندوں کی کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہو گا۔
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدےکو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا











