هفته,  27 جولائی 2024ء
پاک بھارت ٹاکرا: اروشی روٹیلا نیویارک پہنچ گئیں

نیویارک (روشن پاکستا ن نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں جہاز کے اندر دیکھا جاسکتا ہے۔اروشی روٹیلا نے اپنے آ نسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

بھارتی اداکارہ تصویر اور اسٹوری سامنے آ نے کے بعد فینز ان سے سوال کررہے ہیں کہ آیا وہ پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے پہنچی ہیں یا بھارت کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو۔

واضح رہے کہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں، اس کے علاوہ ایک بار اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنت ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلا جائے گا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں ۔ ایک صار ف نے لکھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کارگردگی ویسے بھی خراب چل رہی ہے اوپر سے بھارتی حسینہ پاک بھارت میچ دیکھنے نیویارک پہنچ گئیں۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،پاک،بھارت میچ قبل ایک بار پھر بارش شروع

ماضی میں بھارتی ٹینس سٹار سے کرکٹر شعیب ملک کی معاشقوں کا ذکر سامنے آیا پھر بعد میں دونوں کی شادی ہوئی جو کہ اب طلاق پر ختم ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے لکھاہے کہ پاکستانی کھلاڑی قومی وقار کے لیے نہیں اپنے لیے کھیلتے ہیں ،کھلاڑیوں کو صرف اپنے کرکٹ پر توجہ دینی چاہئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News