اتوار,  05 مئی 2024ء
بابر اعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت، نازش جہانگیر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نازش جہانگیر کا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال پر جواب وائرل ہوگیا۔

حال ہی میں نازش جہانگیر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے مداحوں کے لیے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے دلچسپ سوالات کیے۔

سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے نازش جہانگیر سے پوچھا کہ اگر آپ کو پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟
مداح کے سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا کہ “میں معذرت ہی کروں گی”۔

مزید پڑھیں: محمد حفیظ کا کپتان بابر اعظم پر بڑا الزام

نازش جہانگیر کے جواب کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

nazish

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News