بیجنگ(روشن پاکستان نیوز) چین میں کاسمیٹک سرجری کے دوران مبینہ طبی غفلت کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں معمولی جبڑے کی درستگی کے لیے جانے والی 24 سالہ خاتون کا چہرہ شدید متاثر ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق خاتون ووہان یونیورسٹی ڈینٹل اسپتال میں جبڑے کے صرف 2 ملی میٹر معمولی ابھارکو درست کروانے پہنچی تھیں، تاہم سرجری کے دوران مبینہ طور پر انکا جبڑا 13 ملی میٹر باہر کی جانب دھکیل دیا گیا۔
رپورٹس کےمطابق اس غلطی کے باعث خاتون کے چہرے کی ساخت نمایاں طور پر بگڑ گئی، جس کے بعد انہوں نے اسپتال کی غفلت پر شدید تحفظات کا اظہار کیا
پاکستانی جڑواں بچے سرجری کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے
سرجری کے دوران دھاتی سوئی سے ایک دانت کی جڑ بھی متاثر ہوئی جبکہ ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہونے سے خاتون کو ناک کے ذریعے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
متاثرہ خاتون نےسرجری پر 55 ہزار امریکی ڈالر سے زائد خرچ کیے،ماہرین کےمطابق چہرہ اور جبڑا دوبارہ درست کرنے کے لیے کم از کم 5 سال اور 2 لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔











