اتوار,  19 اپریل 2026ء
آبنائے ہرمز سےگزرنے والا پاکستانی جہاز خام تیل لےکرکراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) آبنائے ہرمز  سےگزرنے  والا پاکستانی جہاز  خام تیل لےکر کراچی پورٹ  پہنچ گیا ہے۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق  شالامار جہاز خام تیل کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے۔

پورٹ ذرائع کے مطابق شالامار جہاز  یواےای  سے خام تیل پاکستان لایا ہے۔

آبنائے ہرمز میں بھارتی بحری جہازوں پر فائرنگ، بھارت نے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا

ایک روز قبل امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا تھا کہ  امریکی ناکہ بندی کے بعد خام مال کے ساتھ آبنائے ہرمز سے نکلنے والا یہ پہلاجہاز ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا  تھا کہ پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبورکرلی ہے ۔

یاد رہے کہ پاکستانی جھنڈے والا ٹینکر گزشتہ ہفتے کے آخر میں خلیج فارس میں داخل ہوا تھا۔

مزید خبریں