هفته,  04 جولائی 2026ء
تھانہ کراچی کمپنی پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، تین ملزمان گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات اور اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایات پر تھانہ کراچی کمپنی کے ایس ایچ او چوہدری ندیم طاہر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ایس ایچ او چوہدری ندیم طاہر نے خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ جی نائن مرکز میں پرچی جوئے کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے تین ملزمان شیخ مظہر شوکت، اختر علی زاہد اور آصف خان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے پرچی جوئے میں استعمال ہونے والا سامان، کمپیوٹرز، نقد رقم اور بڑی تعداد میں جوئے کی پرچیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم اظہر بٹ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی چوہدری ندیم طاہر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوئے، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی کمپنی پولیس کا کریک ڈاؤن، مکھی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے علاقوں میں کسی بھی مشتبہ یا غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ جرائم کی بروقت روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ شہریوں نے پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امن و امان کے قیام اور نوجوانوں کو جوئے جیسی سماجی برائیوں سے بچانے کے لیے ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہنی چاہئیں۔

مزید خبریں