هفته,  07  ستمبر 2024ء
کراچی ایئر پورٹ: ملائشیا کے مسافر کے موبائل سے 47 ویزے برآمد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائشیا جانے والے مسافر کے موبائل فون سے 47 سے زائد ویزے برآمد کر لیے۔

حکام کے مطابق ملزم علیان زمان وزٹ ویزے پر ملائشیا جا رہا تھا، جس نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے ایجنٹ کی ملی بھگت سے ملائشیا سے یو کے جانے کی کوشش کرنی تھی۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق ملزم کا تعلق اٹک سے ہے، اس نے اٹک کے رہائشی ایجنٹ کو مجموعی طور پر 28 لاکھ روپے ادا کرنے تھے، جبکہ ملزم ایجنٹ کو ابتک 4 لاکھ روپے ادا کر چکا تھا۔

حکام کے مطابق مذکورہ رقم کیش اور مائیکرو فنانس اکاونٹس کے ذریعے بھیجی گئی، ملزم کے قبضے سے کمبوڈیا کا ویزا بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے موبائل سے 47 سے زائد سائپرس کے ویزے بھی برآمد کر لیے گئے۔

مذکورہ ویزے پاکستان اور بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے نام پر تھے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی روپوش پارٹی رہنماؤں کوباہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت

ملزم برآمد ہونے والے ویزوں کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کر سکا، جسے مزید کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News