جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم مدثر سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، صادق آباد پولیس نے ملزم سعید سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم شکور سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، گنجمنڈی پولیس نے ملزم شان سے 08لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News