راولپنڈی( کرائم رپورٹر)دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر،6000 سے زائد افسران و اہلکاروں نے فول پروف سکیورٹی اور 1000 کے قریب ٹریفک سٹاف نے ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے،آر پی او راولپنڈی بابرسرفرازالپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغراور سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے۔
تفصیلا ت کے مطابق دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیرہوگیا،6000 سے زائد افسران و اہلکاروں نے فول پروف سکیورٹی اور 1000 کے قریب ٹریفک سٹاف نے ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے،آر پی او راولپنڈی بابرسرفرازالپا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنزفلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر اور سینئر افسران مسلسل فیلڈ میں رہ کر ڈیوٹی کو چیک و بریف کرتے رہے ،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے تھے،جلوس میں آنے والے شرکاء کو باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔
جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپس پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے تھے، پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ، امن کمیٹی، میڈیا نمائندگان، تاجر برادری، سول سوسائٹی کو امن و امان کے قیام میں بہترین کوآرڈینیشن اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے یوم عاشور پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر راولپنڈی پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز انتھک محنت و جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔