راولپنڈی (کرائم رپورٹر )آراے بازار کے علاقہ میں دوہرے قتل کا معاملہ، سی پی اوسید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی پوٹھوہار کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او آراے بازار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار کے علاقہ میں دوہرے قتل کے معاملہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہارناصر نواز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز، ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عثمان نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنی دو بچیوں کو قتل اور اہلیہ کو زخمی کیا ہے، موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔