بدھ,  08 جولائی 2026ء
فیس بک میں ایسے فیچر کا اضافہ جو اب تک اس میں دستیاب نہیں تھا

اسلام آباد(روشن پاکستان  نیوز) فیس بک دنیا کا مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جسے روزانہ اربوں افراد استعمال کرتے ہیں مگر اب اس میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اب تک اس کا حصہ نہیں تھا۔

میٹا کی جانب سے فیس بک میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جس سے صارفین کسی پوسٹ کے ویو کاؤنٹ کو دیکھ سکیں گے۔

ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا اور فی الحال محدود صارفین میں اس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کی جانب سے پوسٹ ویو کاؤنٹس کو مین پوسٹ ڈسپلے میں دکھایا جائے گا مگر صرف وہی فرد اسے دیکھ سکے گا جس نے یہ مواد فیس بک پر پوسٹ کیا ہوگا، اس سے صارفین کو اپنی پوسٹس کی پرفارمنس کا بہتر اندازہ ہوسکے گا۔

میٹا کی جانب سے ویو کاؤنٹس پر زیادہ توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ صارفین اندازہ کرسکیں کہ کس طرح کا مواد لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

واٹس ایپ بزنس کے لیے میٹا کا نیا پرائسنگ ماڈل، یکم اگست سے ٹوکن بیسڈ بلنگ نافذ

ابھی فیس بک میں صارفین کسی پوسٹ کی پرفارمنس کا اندازہ لائیکس سے لگاتے ہیں مگر میٹا کے خیال میں یہ مقبولیت یا انگیج منٹ کا بہترین طریقہ نہیں۔

فیس بک یا میٹا کی دیگر ایپس میں الگورتھم صارف کی دلچسپی کا اندازہ کرکے پوسٹس دکھاتا ہے۔

اب فیس بک یا انسٹا گرام میں زیادہ تر پوسٹس ایسے صارفین کی ہوتی ہیں جن کو آپ فالو نہیں کر رہے ہوتے یا ان کی فرینڈ لسٹ میں نہیں ہوتے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی میٹا کی جانب سے اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں