اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ہیپاٹائٹس سی کے خلاف قومی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،وزیر صحت مصطفٰی کمال نے بروقت تشخیص اور مفت علاج کے ذریعے پاکستان کو ہیپاٹائٹس فری بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال کی زیرصدارت وزیراعظم پروگرام برائےہیپاٹائٹس سی کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں بیماری کےخاتمے کےلیےجاری اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
پمز اسپتال میں نزلہ، زکام اور بخار کے مریضوں کو نہیں آنا چاہیے، وفاقی وزیر صحت
مصطفیٰ کمال نےکہاکہ ہیپاٹائٹس سی کےمریضوں کی بروقت نشاندہی اور علاج سے بیماری کے پھیلاؤ کومؤثرانداز میں روکاجاسکتا ہے,پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے ایک کروڑ سےزائدمریض موجود ہیں اورملک کو ہیپاٹائٹس فری بنانا،حکومت کا قومی عزم ہے،یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ قوم کےمستقبل کومحفوظ بنانےکی ایک اہم مہم ہے،
مصطفیٰ کمال نےکہا کہ اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی پروگرام کی کامیابی میں پمز اور پولی کلینک اسپتال کلیدی کردار ادا کریں گے،ہیپاٹائٹس سی ایک قابل علاج مرض ہے اور اسکے خاتمے کے لیےحکومت کے ساتھ پوری قوم کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔











