بدھ,  08 جولائی 2026ء
نادرا سے اپنا ’’خاندانی شجرہ‘‘ کیسے حاصل کریں؟
نادرا سے اپنا ’’خاندانی شجرہ‘‘ کیسے حاصل کریں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نادرا صرف شناختی دستاویز ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ رجسٹرڈ افراد کا فیملی ٹری (خاندانی شجرہ) بھی ریکارڈ رکھتا ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے، جو رجسٹرڈ افراد کی فیملی ٹری (خاندانی شجرہ) کا ریکارڈ بھی رکھتا ہے۔

اگر کسی کو اپنا خاندانی شجرہ چاہیے تو وہ اس کو کیسے حاصل کر سکتا ہے؟

کوئی بھی پاکستانی نادرا میں درج اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل مفت حاصل کرنے کے لیے پاک آئی ڈی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں موجود “فیملی کمپوزیشن” کے فیچر کے ذریعے خاندان کے افراد کی تفصیلات مفت حاصل کریں۔

طریقہ کار :

پاک آئی ڈی پر لاگ ان کریں اور، “خاندانی شجرہ” کا آپشن منتخب کریں۔

اپنے خاندان کے ہر فرد کے درج شدہ کوائف دیکھیں، اگر آپ کے خاندانی شجرہ میں کسی غیر متعلقہ فرد کی انٹری ہے تو اس کی اطلاع کے لیے “مشکوک شخص کی اطلاع دیں” پر ٹیپ کریں۔

پاک آئی ڈی پر اپنے خاندان کے افراد کی تفصیل وقتاً فوقتاً دیکھتے رہیں، اور نادرا میں اپنے ریکارڈ کی درستی یقینی بنائیں۔

مزید خبریں