بدھ,  08 جولائی 2026ء
اسلام آباد: شاہدرہ نالہ سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد، ڈوبنے کا شبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں واقع شاہدرہ نالہ سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان ممکنہ طور پر نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق متوفی کے کپڑے نالے کے کنارے سے ملے ہیں، جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارہ کہو پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے۔

اسلام آباد: ائیرفورس کے بہادرگروپ کیپٹن عاصم خاتون کو بچاتے ہوئے شہید

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ نوجوان کی شناخت اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں