راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی،اقدام قتل اور ضررکے مقدمہ میں ملوث06 ملزمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملوث 06ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں عارف، انیس، اویس، زکیہ،فریحہ،مریم شامل ہیں،ملزمان نے ڈنڈوں اور اینٹوں کے وار کر کے بلال ،سلیمان اور منور کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ شہری بلال بشیر کی مدعیت میں گزشتہ ماہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔
ایس پی راول فیصل سلیم نے صادق آباد پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔