اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 اکتوبر کیلئے ہوں گی۔











