بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،07 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،07 ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم سلیم سے 01 کلو 200 گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے ملزم طیب عرف سے 610 گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم حسنین سے 20لیٹر شراب، وارث خان پولیس نے ملزم عبدالغفور سے 08 لیٹر شراب، سٹی پولیس نے ملزم فرحان سے 05 لیٹر شراب، پیرودھائی پولیس نے ملزم ایمل خان سے 05 لیٹر شراب، نیوٹائون پولیس نے ملزم ذیشان سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات فروشوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے گا۔

مزید خبریں