بدھ,  29 اپریل 2026ء
ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04 ملزمان گرفتار،چھینے گئے 04 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 04ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں وقاص،فیضان،شایان اور عبدلریحان شامل ہیں، ملزمان سے چھینے گئے 04 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں