بدھ,  29 اپریل 2026ء
صدربیرونی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدربیرونی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم مظفر نے کام کے بہانے گھر بلایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، صدربیرونی پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم مظفر کو گرفتار کر لیا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں