بدھ,  29 اپریل 2026ء
دھمیال پولیس کی کاروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )دھمیال پولیس کی کاروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار،ملزم سے مسروقہ رقم 04 لاکھ روپے اور چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم علی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے مسروقہ رقم 04 لاکھ روپے اور چوری شدہ لیپ ٹاپ برآمدہوا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں