راولپنڈی( کرائم رپورٹڑ)ٹیکسلا پولیس کی اہم کاروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل مکینک گرفتار،چوری شدہ 13 موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث موٹر سائیکل مکینک قاسم علی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ 13 موٹرسائیکل برآمدہوئے، ملزم موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالا ن عدالت کیا جائے گا،موٹرسائیکل چوری کی روک تھا م کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔











