راولپنڈی(کرائم رپورٹر )آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس افسران کا شہر بھر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد، سینئر پولیس افسران نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس افسران نے شہر بھر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہری کا انعقادکیا، سینئر پولیس افسران نے مساجد میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے پاس جاکر ان کے مسائل حل کرنا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ سروس ڈیلیوری میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے، تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کو سہولیات اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔











