راولپنڈی (کرائم رپورٹر)آر پی اوراولپنڈی بابر سرفراز الپا اور سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، راولپنڈی پولیس کے افسران کو سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں اورملزمان کے خلاف احسن کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا اور سی پی اوراولپنڈی سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس کے افسران کو سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاریوں اورملزمان کے خلاف احسن کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے ایس ایچ اوکلرسیداں،ایس ایچ اومندرہ،ایس ایچ اوآراے بازار، ایس ایچ اووارث خان،ایس ایچ اونیوٹاؤن،انسپکٹر آرگنائز کرائم سیل قیصر ندیم،انسپکٹر یاسر محمود عباسی،انسپکٹر عامر رفیق، انسپکٹر محسن الحسنین او ر ٹیمز کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیو الے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔











