پیر,  20 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں موثر سیکورٹی انتظامات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت کے مطابق راولپنڈی پولیس کے شہر بھر میں موثر سیکورٹی انتظامات ،راولپنڈی پولیس کے 2600سے زائد افسران وجوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 400سے زائدٹریفک پولیس کے افسران وجوان فرائض سرانجام دے رہے ہیں،شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر 62 خصوصی پکٹس لگائی گئیں ہیں، تھانوں کی موبائل اورڈولفن فورس اپنے اپنے علاقہ میں گشت کررہی ہیں، پنجا ب بھر میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے کسی بھی مقام میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں۔
سی پی اوسید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ امن وامان کے قیام میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورفول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News