پیر,  20 مئی 2024ء
راولپنڈی،والدہ پر تشدد اور گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دینے والے 2 ناخلف بیٹے گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گوجرخان پولیس کی کاروائی،والدہ پر تشدد اور گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دینے والے 02 ناخلف بیٹے گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے اس پر تشدد کرتے ا ور گھر سے نکالنے کی دھمکیاں دیتے ہیں،گوجرخان پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم قیصر اور شہزاد کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،والدین جیسی عظیم ہستی سے نارواسلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News