پیر,  20 مئی 2024ء
مندرہ پولیس کی کارروائی،5اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)مندرہ پولیس کی کاروائی،گاڑی سے کچل کر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 05اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی سے کچل کر شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نفیس کو گرفتار کرلیا،  اشتہاری مجرم نفیس نے لین دین کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ عقیل پرویز کو گاڑی سے کچل کر قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں رواں سال تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا،اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوںکو بھی گرفتار کیاجائے گا، صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان شمیم اختر، فیصل اورحمزہ کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان سال 2022سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھے ۔
صدرواہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اظہر محمود کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے صدرواہ پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News