پیر,  20 مئی 2024ء
بنی پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) بنی پولیس کی کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان گرفتار، چوری شدہ 03موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں شرجیل اور نبیل شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد ہوئے ۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News