اتوار,  19 مئی 2024ء
گوجرخان پولیس کی کاروائی ، تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمارباز گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) گوجرخان پولیس کی کاروائی ، تاش پر جواء کھیلنے والے 04قمارباز گرفتار ،دائو پر لگی رقم 11ہزار 338روپے ،04موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں خضر ، امتیاز، بابو گلاب اوررفیق شامل ہیں ،ملزمان سے دائو پر لگی رقم  11ہزار 338روپے ،04موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمدہوئے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑہے ،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News