اتوار,  19 مئی 2024ء
صادق آباد پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے 09 موبائل فونز،زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق رابری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں خلیل طارق اور فہد شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے 09 موبائل فونز،زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔
ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News