هفته,  18 مئی 2024ء
ایس پی راول فیصل سلیم کی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل عاصم کی عیادت
راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس پی راول فیصل سلیم کی بی بی ایچ ہسپتال آمد،ایس پی راول نے مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی راول فیصل سلیم نے بی بی ایچ ہسپتال میں مری روڈ پر نامعلوم کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عاصم کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایس پی راول نے کانسٹیبل عاصم کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،شہریوں کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرنے والے شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News