راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز ، سرچ آپریشنز میں گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانوں اورافراد کے کوائف چیک کیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس ،تھانہ کینٹ ،تھانہ صدر واہ،تھانہ کلرسیداں ،تھانہ جاتلی ،تھانہ مندرہ اورتھانہ دھمیال پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے ، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس ، لیڈیز پولیس ،ایلیٹ فورس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سر چ آپریشنز میں148گھروں ،06کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 85دوکانوں اور327افراد کے کوائف چیک کیے گئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری جاری رہے گا۔











