جمعه,  17 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی مرغوں کی لڑائی اورتاش پر جواء کھیلنے والے قمار بازوں کے خلاف کاروائی،گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی مرغوں کی لڑائی اورتاش پر جواء کھیلنے والے قمار بازوں کے خلاف کاروائی ،15ملزمان گرفتار،دائو پر لگی رقم 44ہزار 950روپے ، 18موبائل فون ،05مرغے ، 04گاڑیاں ،04موٹرسائیکل اورتاش کے پتے قبضہ پولیس میں لیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کے لڑائی پر جواء کھیلنے والے 11ملزمان گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ذیشان ، قاسم ، کامران ،ارسلان ،شیراحمد ، اسد،عدیل ، واجد ،زریاب ،فہد حسن اورمحمد عدیل شامل ہیں ،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 37ہزار550روپے ،14موبائل ، 04گاڑیاں ،04موٹرسائیکل اور05مرغے قبضہ پولیس میں لیے گئے ،پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 04ملزمان ممتاز، زرخان ،مولا بخش اورعبداللہ کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 07ہزار 400روپے ،04موبائل فون اورتاش کے پتے قبضہ پولیس نے لیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News