جمعه,  17 مئی 2024ء
بحریہ ٹائون میں راہگیر خاتون سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)بحریہ ٹائون فیز 8میں راہگیر خاتون سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیز 8عمر بلاک میں مسلح ڈکیت راہگیر خاتون سےاسکا قیمتی موبائل فون چھین کر باآسانی فرارہوگئے۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

مزیدپڑھیں:ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر اور وزیراعظم آفس افسران کو قرض لے کر بونس دینے لگا

واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے رہائشیوں نے کہاکہ بحریہ ٹائون کی اپنی سیکورٹی صرف دیکھاواہے؟اربوں مالیت کی سوسائٹی میں بھی ہم محفوظ نہیں ہیں تو کہاں محفوظ ہونگے۔

شہریوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح بحریہ ٹائون میں جرائم کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں لگتا ہے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا،بحریہ ٹائون میں لوٹ مار کابازار گرم ہے اس کی تمام تر ذمہ داری بحریہ ٹائون کی سیکورٹی پر عائدہوتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بحریہ ٹائون کی اپنی سیکورٹی کا بھی اللہ ہی حافظ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News