منگل,  11  اگست 2026ء
حافظ آباد میں اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب، سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر کی شرکت

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)حافظ آباد میں اقلیتوں کے قومی دن کے سلسلہ میں جناح پبلک میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ کی کوآرڈنیٹر، ایم این اے سائرہ افضل تارڑ، ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مسیحی برادری کے رہنماء، سرکردہ افراد اور مردوخواتین کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایم این اے سائرہ افضل تارڑ اور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ ملکی ترقی،خوشحالی، استحکام اور امن کے لیے اقلیتوں کا کردار ہمیشہ ہی مثالی رہا ہے۔آئین پاکستان کے تحت ملک میں بسنے والے تمام اقلیتی افراد کو آزادی اور مکمل حقوق حاصل ہیں۔حافظ آباد میں اقلیتوں اور بالخصوصی مسیحی برادری نے ہر موقع پر امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی،رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔ضلعی انتظامیہ،مسیحی براداری کی خدمات تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے ہوئے ہے۔انکاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جہاں دیگر افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،تو وہی اقلیتوں کے لیے خصوصی طور پر مینارٹی کارڈز کا اجراء کیا گیا تا کہ غریب اور مستحق اقلیتی افراد کی بھی مالی معاونت کی جا سکے۔انکاکہنا تھا کہ کرسمس، ایسٹرسمیت مسیحی کمیونٹی کے تمام تہواروں پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون اور سکیورٹی فراہم کی جا تی ہے۔تقریب سے مسیحی کمیونٹی کے رہنماؤں نے خطاب کر تے ہوئے حکومت پنجاب کی جانب سے اقلیتوں کے لیے کیے جانے والے عوامی، فلاحی اقدامات کا خیر مقدم اور ضلعی انتظامیہ کے بھر پور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں