حافظ آباد(شوکت علی وٹو) سائرہ افضل تارڑ ایم این اے، کوارڈینیٹر وزیرِاعلیٰ پنجاب کی پاکستان مسلم لیگ ن ضلع حافظ آباد کے سیکرٹریٹ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس، مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کو متسرد کرتے ہوئے ضلع حافظ آباد میں ترقیاتی کاموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انہوں نے حکومت پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بین الاقوامی سطح پر امن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی جبکہ گرین بس کی نوید سناتے ہوئے کہا انشاءاللہ اگلے ماہ میں وہ حافظ آباد میں گرین بسیں آ جائیں گے۔ حافظ آباد میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میڈیا کو مکمل بریفنگ دی، سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا جھوٹے پروپیگنڈے کیے جا رہے اصل حقائق کو مسخ کیا جاتا ہے. میرے سمیت خاندان یا ہمارے لوگوں کے کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں کارروائی کروں گی، جو ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر کمپین کرتے ہیں انکی ڈوریں کہاں سے ہلتی ہیں مجھے سب پتہ ہے.دل کے مریضوں کے لیے خوش خبری ہے انکو دوسرے بڑے شہر نہیں جانا پڑے گا ادھر حافظ آباد میں جلد سنٹر کا آغاز ہو جائے گا. ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال حافظ آباد میں ادوایات کا معاملات کو حل کر دیا ہے ہسپتال میں کئی کنسلٹنٹ موجود ہیں، نیا بننے والا ڈی ایچ کیو ہسپتال جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا، یونیورسٹی آف حافظ آباد کے فنڈز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاری کیے اور سپیڈ سے کام جاری ہے، سیوریج کے مسائل کے لیے تاریخ کا سب سے بڑے پراجیکٹ پر کام شروع ہو چکا ہے تقریباً سوا سات ارب سے زائد کے فنڈز سے شہر میں سیوریج کی نئی لائنیں بچھانے کا کام جاری ہے جس سے سیوریج کے مسائل ہو جائیں گے، اور نیسپاک نے اس منصوبہ کی پلاننگ کی، ضلع میں روڈز کی بات کریں تو 250 کلومیٹر بن چکے ہیں مذید 200 پر جلد کام شروع ہو جائے گا، ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی میں کافی بہتری ہے مذید بہتری لا رہے ہیں تعلیم کے شعبہ جات میں سٹوڈنٹس میں سکالرز شپ ہو یا لیپ ٹاپ میرٹ پر دیے گے کسانوں کے لیے ٹریکٹر اسکیم، سیلاب میں مالی معاونت، کسانوں کے بلاسود قرضے، کم آمدنی والوں گھروں کی تعمیر کے لیے میرٹ پر بلاسود قرضے دیے گے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے حافظ آباد کے ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے فنڈز دے، ضلع حافظ آباد میں 6 دیہات ماڈل ویلج قرار دیے گے ہیں.مخالفین اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور جھوٹے پروپیگنڈے کرتے ہیں.











