منگل,  30 اپریل 2024ء
وکلااور پولیس تنازعہ حل کرانے کیلئے  ڈپٹی کمشنر پونچھ میدان میں آگئے

راولاکوٹ (بیورورپورٹ )بیس روز سے جاری وکلا پولیس تنازعہ کو حل کرنے کیلئے  ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی نے شروعات کر دیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پونچھ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان  باضابطہ مذاکرات کا أغاز شروع ہو گیا ۔

مذاکرات کا پہلا سیشن انتہاٸی خوشگوار ماحول میں ہوا، ڈپٹی کمشنر پونچھ نے بار کے مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔

بار ایسوسی ایشن او ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہاٸی بار روم میں پہلا سیشن ہوا ہے۔ مذاکراتی عمل میں ڈپٹی کمشنر پونچھ سید ممتاز کاظمی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق صدر ڈسٹرکٹ بار عاصم ارشاد عبدللہ اعوان صہیب حسین شاہ قمر ایڈووکیٹس سابق وزیر حکومت طاہر انور ایڈووکیٹ ۔ سابق صدور جاوید ناز خالد محمود ایڈووکیٹس ممبران بار کونسل امیر حمزہ زوبیہ بدر ایڈووکٹس شریک تھے ۔

صدر بار نے اجلاس منعقدہ 2 تا 5 اپریل کا مشترکہ اعلامیہ بھی پیش کیا تاہم ڈپٹی کمشنر نے اس بات کی یقین دہانی کرواٸی کے وہ حکومت کی نماٸندگی کرتے ہوٸے تمام مطالبات حکومت تک پہنچاٸیں گے اور جلد معاملات یکسو کیا جاٸے گا مذاکرات کا دوسرا سیشن پرسوں جمعرات کے روز ہو گا ۔

واضح رہے کہ وکلا احتجاج کے دوران ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی کو نعیم بٹ شہید کے قتل میں نامزد ملزم قرار دیتے ان کے تبادلہ کی مانگ کی گئی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News