اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیرخزانہ سینیٹرمحمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے پیٹرول اور ڈیزل پر 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی ہے۔
اس فیصلے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 94 پیسے سستا، ڈیزل 54 پیسے مہنگا کردیا
آل پاکستان پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیر پیٹرولیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
نعمان بٹ نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل پرمارجن 1روپے 34 پیسے بڑھاکر حکومت نے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔











