اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا اور چاندی سستی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 33 روپے کمی سے 6370 روپے پر آگئی۔
سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
واضح رہے گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر مہنگا ہوکر 4114 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا ۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کاہوگیا تھا۔
دس گرام سونا 3944 روپے مہنگاہوکر 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 7 روپےکے معمولی اضافےکے ساتھ 6403 روپے پر آگئی تھی۔











