جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
ڈالر سستا ہو گیا ، اسٹاک ایکسچینج میں 82 ہزار کی حد بحال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر 82 ہزار کی حد عبور کر لی ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر مزید 9 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں197 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 82 ہزار 5 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 81 ہزار 808 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: مارک زکربرگ 200 ارب ڈالرز کمانے والے دنیا کے کم عمر ترین شخصیت بن گئے

مزید خبریں